مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا، جماعت اسلامی

  • November 6, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ(پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں بدترین مہنگائی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ مہنگائی نے سفید پوش طبقے،کم آمدنی والے طبقے اور غرباء ومساکین کاحرام کر دیاہے ڈالر کی اونچی پرواز،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسرپوری کردی ہوشرباء مہنگائی نے متوسط طبقے کو نان شبینہ کامحتاج بنادیا حکمران طبقے نے خود سادگی اختیارکی نہ قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئے پاکستان میں تاحال صرف بدترین مہنگائی نظر آرہی ہے جبکہ بدعنوانی ختم کرنے کے دعوے بھی صرف دعوے وبے عمل اعلانات ہی رہے۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت الیکشن کے دوران قوم سے کیے گیے وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مہنگائی ،کرپشن ولوٹ مار کا خاتمہ کریں غریب عوام کو ریلیف دیکر لوٹی ہوئی دولت برآمد کرکے لٹیروں سے سزادیں موجودہ حکمرانوں نے برسراقتدار آنے سے قبل جو بلند وبانگ دعوے کیے اسی پر عمل درآمد کی ضرورت ہے اشیاء خوردونوش سمیت غریب عوام کیلئے گیس وبجلی کی قیمتوں میں خصوصی کمی کردیں موجودہ ودرحکومت میں صرف سفید پوش طبقہ،مساکین اور کم آمدنی والے لوگ ہی پریشان ہیں جبکہ لوٹ مارکرنے والے ابھی بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں لٹیروں کو کوئی سزانہیں دی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پرکم جبکہ پاکستان میں حکمرانوں کی عیاشیوں وشاہ خرچیوں کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی نئی لہر آگئی ہے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیں غرباء ومساکین کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے ٹرانسپورٹرزورکشوں کے کرائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے دوسری جانب تاجر برادری ودکانداروں کے مہنگائی کی دوڑحکومتی اعلانات سے بھی بہت آگے اور ہائی سپیڈسے چل رہی ہے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیکر غریب طبقے کو اشیاء خوردنوش میں خصوصی ریلیف دیں چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں حکومتی سطح پر سادگی اختیار کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والے ہر فرد وادارے کو کٹہرے میں لاکر فی الفور کھڑااحتساب کریں قومی دولت برآمد کرکے عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے خرچ کریں ۔