چمن ،نوکنڈی اور ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

  • November 6, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 134 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع ژوب اور چمن میں آنے والے زلزلے کا مرکز ژوب سے 60 کلو میٹر دور جنوب میں تھا ، چمن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب اور گردونواح میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ، گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔چمن میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 ،گہرائی 65 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز شہر سے 71 کلو میٹر دور مشرق میں تھا ۔ زلزلے کی وجہ سے شہری کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور دکانوں سے باہر آگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔دریں اثناء نوکنڈی میں آنے والے زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز نوکنڈی سے 6کلو میٹر دور تھا۔