انٹرنیشنل سکواش لیگ کا آغازآج، چارغیرملکی کھلاڑی ان ایکشن ہونگے

  • November 2, 2018, 11:37 pm
  • Sports News
  • 153 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پہلے بلوچستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ لیگ کا آغاز آج سے کوئٹہ میں ہورہا ہے ،چیمپئن شپ میں چار قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ میکسیکو،برطانیہ،ہانگ کانگ اور ملیشیاء کے چار غیر ملکی کھلاڑی بھی ان ایکشن ہونگے،چیمپئن شپ کا پہلا میچ آج پاکستان نمبر1فرحان محبوب اور میکسیکونمبر 1سیزار اورلینڈو سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان کے جونیئر ورلڈ چیمپئن احسن ایاز کا برطانیہ کے نمبر ون ڈیکلین جیمز سے ہوگاتفصیلات کے مطابق پہلے بلوچستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ لیگ آج سے کوئٹہ میں شروع ہو رہی ہے چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم تھے اسکے علاوہ بلوچستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ لیگ کے چیئر مین پرنس آغا عمر احمد زئی بھی موجود تھے چیمپئن شپ لیگ میں میکسیکوہانگ کانگ ملیشیاء اور برطانیہ کے چار غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بھی چار کھلاڑی حصہ لینگے چیمپئن شپ تین نومبر سے لیکر سات نومبر تک جاری رہے گی چیمپئن شپ کا پہلا میچ آج پاکستان نمبر ایک فرحان محبوب اور میکسیکو نمبر ایک سیزار اورلینڈو سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ پاکستان کے جونیئر ورلڈ چیمپئن احسن ایاز کا برطانیہ کے نمبر ون ڈیکلین جیمز سے ہوگا،افتتاحی تقریب میں شریک چیئر مین بلوچستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن لیگ کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ایونٹ کا کوئٹہ میں ہونا یقیناًپاکستان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اس ایونٹ کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام پہنچے گا ہماری کوشش تھی کہ ہم اس ایونٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لاسکیں تاہم یہ بات باعث مسرت ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے نمبر ون پلیئرز اس لیگ میں شرکت کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ہمارے ملک میں سکواش کو پسند کرنے والے نوجوانوں کیلئے سیکھنے کا بہتر موقع مل سکے گا۔