کابل میں خودکش دھماکا، 6 زخمی

  • October 29, 2018, 12:19 pm
  • World News
  • 190 Views

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک کیا گیا ۔

سیکیورٹی حکام نے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ٹارگٹ تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکا کر دیا، دھماکے میں الیکشن کمیشن کے 4 ملازم اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔