جے یوآئی کے زیراہتمام مفتی محمود کنونشن آج ہوگا، احتجاجی ریلی کا اعلان

  • October 11, 2018, 11:35 pm
  • National News
  • 118 Views

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی، حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،مفتی رحمت اللہ،حافظ مجیب الرحمن ملاخیل،سیدعبدالوہاب آغا،حاجی عبدالصادق،حکیم حبیب اللہ بڑیچ اورمیراسحاق ذاکرشاہوانی نے کہاہے کہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے فیصلے کے مطابق آج جمعہ کے روزتین بجے نواں کلی پشتونستان چوک پرحلقہ پی بی25کے زیراہتمام مفتی محمودکنونشن ہوگاجبکہ مرکزی فیصلے کے مطابق توہین رسالت قانون میں حکومت کی جانب سے ترمیم لانے اورقانون تبدیل کرنے کے خلاف مرکزکی اپیل پرنواں کلی میں احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی اوراحتجاج کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ توہین رسالت قانون میں تبدیلی کے خلاف بھرپورمزاحمت کریں گے علماء اورخطباء سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ توہین رسالت قانون میں تبدیلی کی کوششوں کوبے نقاب کریں اورنمازجمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکرائیں انہوں نے کہاکہ یونٹوں کے ذمہ داران اورکارکنوں پرزوردیاکہ وہ آج جمعہ کورنواں کلی میں احتجاجی ریلی اورکنونشن میں بھرپورشرکت کریں انہوں نے علماء اوردیندارلوگوں پربھی زوردیاکہ وہ جمعیت کی احتجاجی ریلی اورکنونشن میں شرکت کریں اورحکومت کے مذموم مقاصداورکوششوں کے خلاف بھرپورمزاحمت کریں انہوں نے کہاکہ ختم نبوت اورتوہین رسالت قوانین کوچھیڑنے سے حکومت کومزیدمشکلات پیداہوں گی حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بازرہے بصورت دیگرجمعیت علماء اسلام بھرپورمزاحمت کرے گی اورعاطف میاں کے فیصلے کی طرح حکومت کوپسپائی پرمجبورکرے گی۔