سی پیک فراڈ ہے ،بلوچستان کو کوچھ نہیں ملے گا، جان محمد بلیدی

  • October 11, 2018, 11:34 pm
  • National News
  • 264 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)میرجان محمدبلیدی نے کہاہے کہ سی پیک بلوچستان کے لیئے ایک فراڈہے جس سے بلوچستان کوکچھ نہیں ملے گا،ایک بہت بڑاپروجیکٹ کول پاورہاؤس کے نام سے گوادرمیں لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے بلوچستان تباہی کی طرف گامزن ہوسکتاہے الیکشن میں ہمیں قدوس بزنجوکوووٹ نہ دینے کی سزادی گئی،ہم نے عدم اعتمادکے ووٹ نواب ثنااللہ زہری کودیئے تھے،2018کے الیکشن میں اُن کوکامیاب کیاگیاجنہوں نے عدم اعتمادکے ووٹ قدوس بزنجوکودیئے تھے ۔اِن خیالات کااظہارجعفرآبادمیں ورکرکنوینشن کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات میرجان محمدبلیدی نے کیا اُن کاکہناتھاکہ 2018کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے نیشنل پارٹی اورپشتونخواہ پارٹی کوانتقامی کاروائی کی نشانہ بنایاگیاہم نے عدم اعتمادکے ووٹ نواب ثنااللہ زہری کودیئے تھے جنہوں نے عدم عتمادکے وقت قدوسبزنجوکوووٹ دیئے اب اُن کومنتخب کیاگیاہے جوپارٹی بلوچستان کی بہتری کے لیئے کام کرتاہے اُس کوبلڈوزکیاجاتاہے حقوق کی بات کرنے والے کوانٹی پاکستان قراردیاجاتاہے ہم چاھتے ہیں کہ بلوچستان مضبوط ہوجائے بلوچستان کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے میرجان بلیدی نے کہاکہ اب اِس ملک کومعاشی بحران کاشکارکیاجارہاہے مہنگائی کی طوفان برپاہونے جارہاہے لوگ خودکشی پرمجبورہوجائیں گے بے روزگاری اوربدحالی کوفروغ دیاجارہاہے بلوچستان کے پاس بڑی آمدنی نہ پہلے تھی نہ امیدبھی کیاجاسکتاہے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے بعدجومعاہدے کیئے گئے انتہائی منفی ہیں سیندک پروجیکٹ مزید10سال کے لیئے چائینہ کودیاگیاپی پی ایل کے معاہدے کو7 ارب کے عیوض توسیع کیاگیایہ بلوچستان کے ساتھ بڑی زیادتی ہے اگرنیشنل پارٹی اقتدارمیں ہوتاتوہم یہ معاہدہ 40 ارب میں کرتے،میرجان بلیدی نے کہاکہ ریکوڈک سعودی معاہدے سے بلوچستان کوکچھ وصول نہیں ہوگاریکوڈک کودانستہ طورپرپھنسایاگیاہے یہ ایک سازش کے تحت کیاجارہاہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں میرجان بلیدی نے مزیدکہاکہ سی پیک بلوچستان کے لیئے فراڈکے سواکچھ نہیں ہے بلوچستان کوکچھ حاصل نہیں ہوگااب تک گوادرمیں سی پیک سے صرف ایک پرائمری سکول بنایاگیاہے یہ روڈسی پیک سے نہیں پرویزمشرف کے دورمیں بنائے گئے ہیں جن کواب سی پیک کانام دیاجارہاہے بلوچستان میں اب تک کچھ نہیں ہوااورنہ ہی کچھ امیدبھی کی جاسکتی ہے ایک بہت بڑاپروجیکٹ کول پاورہاؤس گوادرمیں لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے بلوچستان مزیدتباہی کی طرف گامزن ہوسکتاہے اُنہوں نے کہاکہ کچھی کینال پروجیکٹ کے لیئے ہم نے اپنے دورمیں بڑے فنڈزرلیزکروائے تھے۔