قرض کو خودکشی قرار دینے والے آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے ، ایم ایم اے

  • October 11, 2018, 11:34 pm
  • National News
  • 132 Views

کوئٹہ (پ ر )متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ایم ایم اے تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے والوں نے خودکشی پر ترجیحی کیوں نہیں دی ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جار ہی ہے متحدہ مجلس عمل اورجمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں زمین اور آسمان کا فرق ہے تحریک انصاف جس طرح حکومت چلا رہی ہے حکومت چلانے کا یہ طریقہ نہیں ہے ہر بات پر یو ٹرن لینا عوام کیساتھ مزاق ہے اور ہمیں پہلے پتہ تھا کہ وہ اقتدار میں جانے کے لئے بلند وبانگ دعوے کر تے ہیں مگر جس طرح ان کو اقتدار دیا گیا اقتدار لینے کے بعد اب انہوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیاجس کے وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات سے قبل جس خدشات کا اظہار کیا گیا تھا وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں کہ تحریک انصاف کو اگر حکومت مل بھی گئی تووہ ملک میں معیشت کو بہتر نہیں کر سکتے اور آج وہی ہوا کہ ملک میں معیشت دن بدن خراب ہو تی جا رہی ہے مگر حالات کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا ہے گیس، بجلی اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے ان تمام تر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اور جلد ہی احتجاج کا اعلان کرینگے۔