اسفند یار کاکڑ سے محمد ہمایوں خان انڈر کی اہم ملاقات

  • October 11, 2018, 8:52 pm
  • National News
  • 277 Views

کوئٹہ ( پ ر )وزیراعظم پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری اسفند یار کاکڑ سے ایشین سکوائش کے گولڈ میڈلسٹ کامن ویلتھ گیمزپلیٹ ایونٹ چیمپئن محمدہمایوں خان اندڑ نے ملاقات کی مختلف امور اور خاص کر تعلیم اور صحت کے شعبے پر تفصیلی بات چیت کی گئی گزشتہ روز ایشین سکواش گولڈ میڈلسٹ کامن ویلتھ گیمزپلیٹ ایونٹ چیمپئن محمدہمایوں خان اندڑ کی وزیراعظم عمران خان کے جوائنٹ سیکرٹری اسفندیار کاکڑ کیساتھ اسلام آباد وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوئی ملاقات میں قومی امور پر تبادلہ خیال کیا اوربلوچستان میں خاص کرتعلیم اورصحت کے شعبے پر بات چیت ہوئی وزیراعظم کے جوائنٹ سیکرٹری اسفند یار کاکڑ نے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلوچستان میں مختلف شعبوں میں ہم ہر قسم کے تعاون کرینگے کیونکہ بلوچستان کے نوجوان قوم کے مستقبل ہے بلوچستان کے عوام میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف اس کو ابارنے کی ضرورت ہے اس موقع پر ایشین سکوائش کے گولڈ میڈلسٹ کامن ویلتھ گیمزپلیٹ ایونٹ چیمپئن محمدہمایوں خان اندڑ نے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں اور تمام شعبوں پر توجہ دے رہے ہیں تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو نوجوان نسل کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی اور خاص کر کھیلوں پر خصوصی توجہ دی رہی ہے اور ملک بھر کی طرح بلوچستان کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ان کی جدوجہد سے بلوچستان کی نوجوانوں میں ایک خوشحالی کی لہر دوڑ گئی اور اب بلوچستان عوامی بھی ملک بھر کی نمائندگی کر سکیں گے اور ملک اور صوبے کا نام روشن کر سکیں گے ۔