ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں دکان پر دستی بم حملہ دو افراد زخمی

  • October 11, 2018, 12:12 am
  • National News
  • 139 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں دکان پر دستی بم حملہ دو افراد زخمی ،لیویز کے مطابق بدھ کی رات نامعلوم مسلح افراد نے شاہرگ بازار میں حجام کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد عزیز اللہ اور محمد فرید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا دھما کے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے او ر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی