بلوچستان میں ٹریفک حادثات 4افراد جاں بحق13زخمی

  • October 11, 2018, 12:12 am
  • National News
  • 164 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے پشین ،نصیرآباد اور حب میں ٹریفک حادثات کے دوران 4افراد جاں بحق 13زخمی ہوگئے‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علا قے پشین میں یارو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے 8سالہ نائلہ اور 15سالہ عائشہ موقع پر جاں بحق جبکہ بی بی عمر 7 سال زخمی شازیہ عمر 16 سال و دیگر زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق حب چوکی کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء مستونگ میں تیز رفتارمسافر کوچ کی ٹکر سے ایک شخص ظہوراحمد ہلاک ہوگیا۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ دریں اثناء دریں اثناء کینال کی صفائی کے دوران ٹریکٹر الٹنے سے نیچے دب کر ڈرائیور جان بحق ہوگیا۔ لیویز نے نعش نکال کرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔