کوئٹہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ،قاسم خان سوری

  • October 11, 2018, 12:12 am
  • National News
  • 177 Views

کوئٹہ (پ ر) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کی اور کوئٹہ کی عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنیکی ہدایت کی اس موقع پر ڈی سی کوئٹہ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی دوسرے عملے سے بھی باقاعدہ ملاقات کروائی۔ بعد ازاں مختلف محکمہ کے لوگوں سے فرداً فرداً بات کی۔ خاص طور پرایم ڈی واسا کے ساتھ اور ہر ڈیپارٹمنٹ کے فرد نے بریفنگ دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ قاسم سوری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم سب نے مل کر اس شہر کو صفائی اور امن کا گہوارہ بنانا ہے اور عوام کی امنگو پر پورا اترناہے اور بلوچستان خصوصاً کوئٹہ شہر کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی۔ ضلعی انتظامیہ کے آفسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہا کے کوہٹہ ہم سب کا گھر ہے اور بلوچستان کا چہرہ ہے اس لئے وفاقی حکومت کوئٹہ کے شہریوں کے لئے صاف پانی صحت اور تعلم کی بہترین سہولیات کی فراہمی بلوچستان حکومت کے ساتھ پھر پور تعاون کرینگے اور ماضی میں ہونے والے نہ انصافیوں کا ازالہ کرینگے