سبی ،بیٹوں نے اپنی ماں اور اس کے مبینہ آشنا کو غیر ت کے نام پر قتل کر دیا

  • October 11, 2018, 12:12 am
  • National News
  • 191 Views

سبی(ویب ڈیسک)سبی کے نواحی علاقے گاوں تلی کے پہلی دامن میں بیٹوں نے اپنی ماں اور اس کے مبینہ آشنا کو غیر ت کے نام پر قتل کر دیا اور واقعے کے بعد فرار ہو گئے ،لیویز نے علاقے میں پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے تفصیلات کے مطابق سبی کے نواحی علاقے گاوں تلی کے پہاڑی دامن میں رہائش پذیر دو بھائیوں نے ملکراپنی ماں اور اس کے مبینہ آشنا کوکاروکاری کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور جائے واردات سے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضے میں لیکر ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سبی منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان واقع کے بعد فرار ہو گئے لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے مزید تفتیش لیویز فورس کر رہی ہے۔