سی پیک بلوچستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ،جرمن قونصل

  • October 11, 2018, 12:11 am
  • National News
  • 117 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان میں تعینات جرمنی کے قونصل جنرل اوئیگن والفارتھ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کیلئے بہت اہمیت کا منصوبہ ہے ،،،سرمایہ کاروں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،،،جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا اچھا دوست ہے،اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت پرانے ہیں ،ایوجن ولفارتھ نے کہا کہ جرمنی سماجی شعبوں میں پاکستان کی مدد کررہا ہے ،، جرمن حکومت کے تعاون سے کوئٹہ میں بچوں کا ہسپتال کام کررہا ہے اس ہسپتال میں صوبے کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے لائے جانے والوں بچوں کا علاج کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا بڑا مسلہ ہے ،جس کی وجہ سے بیماریاں ہوتی ہیں ،،اس سلسلے میں حکومت اور اداروں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،،اوئیگن والفارتھ نے کہا کہ کوئٹہ میں ایس او ایس ویلج اور بیوٹمز جیسے اچھے ادارے کام کررہے ہیں ،،جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ گوادر پورٹ کی بہت اہمیت ہے اور یہاں سے صوبے کی معدنیات اور زراعت کو مارکیٹ پہنچایا جاسکتا ہے ،،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کیلئے بہت اہمیت کا منصوبہ ہے ،سرمایہ کاروں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں ، تاہم سرمایہ کاری کیلئے امن وامان کی فضا کو مزید بہتر بنانا ہوگا ، انتخابات سے قبل صوبے میں دہشت گردی کے افسوس ناک واقعات رونما ہوئے