لانگو قبیلے کے افراد کو بازیاب کرایا جائے ، میر عبدالصبور لانگو

  • October 11, 2018, 12:11 am
  • National News
  • 659 Views

اسلام آباد (پ ر) بلوچستا ن کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے لانگو قبیلے کے معتبر میر عبدلصبور لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان مینگل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کر کے ان کے قبیلے کے 20لوگوں پر بے بنیاد الزامات لگاکر غیر قانونی طورپر اپنی حراست میں رکھاہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقتب نثار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر قانونی فیل کا فوری طورپر نوٹس لیں اور لانگو قیبلے کے افراد کو رہا کیا جائے۔ اس غیر قانونی فیل کے حوالے کہا کہ مظلوم لوگوں کو اپنی حراست میں رکھنا جنگل کے قانون کے برابر ہے۔عبدالصبور نے کہا کہ اختر مینگل نے ان کے قبیلے کے بند وں کو اپنے حجرے میں بلا کر ضمنی الیکشن میں سپورٹ کرنے کا اصرار کیا۔ان کے قبیلے کے لوگوں نے سپور ٹ کرنے سے انکار کیا جس پر انہیں زور زبردستی اپنی حراست میں رکھا گیا۔ بد ھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لانگو قیبلے کے معتبر میر عبدالصبور نے کہا ہے کہ اخترمینگل نے بے بنیاد الزام لگا کر ان کے قبیلے کے20بندوں کوغیر قانونی زیر حراست میں رکھا ہے۔ڈپٹی کمشنر سے رابطے کے باوجود تاحال ان کے بند وں کو رہا نہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ سرداری نظام ہونے کی وجہ سے سردار اختر مینگل بلوچستان کے طاقت ور ترین شخص ہے۔ اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کرکے انہوں نے میرے قبیلے کے 20افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس غیر قانونی فعل پر حکومت وقت کو بھرپور ایکشن لینا چاہئے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لانگو قبیلے کے افراد کو فوری طور پر رہاکیا جائے۔عبدالصبور نے کہا کہ ان کے قبیلے کے لوگ اس غیر قانونی عمل کے خلاف بلوچستا ن کے مختلف شہروں کوئٹہ، خالق آباد،قالات اور وڈھ میں احتجاجی مظاہر ے کررہے ہیں۔