وزیراعلیٰ کے مشیر میر عبدالرؤف رند کی دہری شہریت پر اسمبلی رکنیت سے نااہل

  • October 11, 2018, 12:11 am
  • National News
  • 563 Views

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات کے بعد مشکلات میں پھنس گئی الیکشن کمیشن کے بعد سپریم کورٹ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ومشیر وزیر اعلیٰ میر عبدالرؤف رند کو دہری شہریت پر نا اہل قرار دے دیا سپریم کورٹ نے انتخابات بھی کالعد م قرار دے دیاتفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی سماعت کے دوران بلوچستان کے حلقہ پی بی 47سے بلوچستان عوامی پارٹی کے کامیاب امیدوار میر عبدالرؤف رند کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی سپریم کورٹ نے دہری شہریت کی بنا پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کو نا اہل قرار دے دیا اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے لورالائی ،سنجاوی،زیارت سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی اسرار ترین جبکہ حلقہ پی بی 2سے رکن صوبائی اسمبلی سردارمسعود لونی کی کامیابی کو کالعد م قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابا ت میں نشستیں جیت کر صوبے کی سب سے اکثریتی جماعت بن گئی تا ہم حکومت بننے کے بعد اب تک دو صوبائی اور ایک قومی رکن کو نا اہل قرار دے دیا۔