احتساب سے ججز اور جنرل کیوں بری الزمہ ہیں، میر حاصل بزنجو

  • October 11, 2018, 12:10 am
  • National News
  • 134 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیب خودمختیار ادارہ نہیں نیب کی رسی حکومت کے ہاتھ میں احتساب کے نام پر شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جار ہی ہیں 2013ء میں بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کا منصب کسی جنرل یا جج کے نہیں نواز شریف کے مرہون منت سے ملا تھا جمہوری قوتوں کا ساتھ دینے پر نیشنل پارٹی کو 2018کے انتخابات میں دیوار سے لگایا گیا حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کا اڑان جاری ہے ملک مزید معاشی بحران کے دلدل میں دھنس جائے گا آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے خود ہی آئی ایم ایف کے دروازہ پر دستک دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال جعفرآباد میں منعقدہ نیشنل پارٹی کے ورکر کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر حاصل بزنجو نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں اقتدار کی شراکت ملنے کے بعد نیشنل پارٹی کی قیادت کارکنان کو بھول گئی تھی یہی وجہ ہے کہ کارکنان مایوس ہوئے ورکرز کو امید تھی کہ پارٹی حکومت میں آنے کے بعد انکے مسائل حل کریگی لیکن انکی امیدیں پوری نہ ہوئی ہیں نواز شریف حکومت میں افغان اور دیگر مہاجرین کے انخلاء کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا تھا جس کے تحت مہاجرین کا انخلا ء ہونا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے افغان اور دیگر مہاجرین کو شہریت دینے کا اعلان کیا جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں انتقام پر مبنی ہیں شریف خاندان کو ٹارگٹ بنایا جارہا ہے احتساب کرنا ہے تو سب کا کیا جائے احتساب سے جج اور جنرل کیوں بری الزمہ ہیں حکومت کے پاس ملکی ترقی اور خوشحالی کے کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں زبانی جمع خرچ سے ملک کو ترقی کی راہ پر نہیں لے جایا جاسکتا وفاق کو ریکوڈک پر بلوچستان کو اعتماد میں لیے بغیر سعودیہ کو دینے کی اجازت ہر گز نہیں دینگے 2018کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں بھی نیشنل پارٹی کے خلاف تھیں نیشنل پارٹی جمہوری طرز سیاست پر یقین رکھتی ہے کسی بھی غیر جمہوری اقدامات کی حمایت کسی صورت نہیں کرینگے ۔