صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے الیکشن ٹربیونل میں جواب دائر کردیا

  • October 11, 2018, 12:10 am
  • National News
  • 197 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے الیکشن ٹربیونل میں جواب دائر کردیا ،جبکہ صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی ،رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی ،رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود لونی نے جواب داخل کر نے کے لئے مہلت مانگ لی ،الیکشن ٹریبونل میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواستوں پر سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی،رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی کے خلاف سردار فتح محمد حسنی کی درخواست پر سماعت میں فریقین کے وکلاء، ایڈوکیٹ جنرل، الیکشن کمیشن کا نمائندہ پیش ہوئے ،رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے درخواست پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی، صوبائی وزیر ظہور بلیدی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت میں میر ظہور بلیدی کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے ٹربیونل نے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے کامیاب علی احمد کوہزاد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ، صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت میں صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کے وکیل طاہر بلوچ ایڈوکیٹ نے جواب جمع کرادیاجس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے نواب جنگیز مری کی درخواست پر سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی،رکن اسمبلی سردار مسعود علی خان لونی کے خلاف درخواست پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی