سی پیک منصوبے میں سعودی عرب سمیت دیگرممالک کا خیر مقدم کرینگے ، چین

  • October 11, 2018, 12:09 am
  • National News
  • 121 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان میں تعینات چین کے سفیریاؤجنگ نے کہا ہے کہ سی پیک ترقی کے سفر میں شمولیت کرنے پر سعودی عرب سمیت دیگر تمام ممالک کاخیرمقدم کریں گے، سی پیک کے تحت تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے، نئی حکومت کااپنی وژن ہے وفاقی حکومت کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں کاجائزہ لیاگیا ،اس میں مزید نئے منصوبے شامل کرنے پر اتفاق ہواہے۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔یاؤ جنگ نے کہا کہ ہمارے لئے پورا پاکستان ایک ہے چین ترجیجی بنیادوں پر بلوچستان کے مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں پر بلا تعطل کام جاری ہے، ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کو افغانستان کے راستے سینٹرل ایشیائی ممالک تک پہنچانا چاہتے ہیں،بلوچستان سی پیک کا اہم جز ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں بلوچستان اہمیت حامل ہے، جس کے تحت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،سی پیک معاہدے پر نظرثانی فطری ہے، پاکستان کی نئی حکومت کا اپنا ایجنڈا اور وژن ہے ، دونوں حکومتوں کا سی پیک کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہواہے۔انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت سے فیصلے کرنا سی پیک معاہدے کا حصہ ہے ، دونوں حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے منصوبوں پر کام جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ، بلوچستان میں باغات اور مقامی انڈسٹریز کی ترقی کیلئے معاونت کریں گے ۔اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ نئی وفاقی وصوبائی حکومت سے متاثر ہیں ،سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ملنا چاہئے ، پاکستان چین اقتصادی راہداری کے فروغ کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے،میڈیا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی صنعت کار بلوچستان میں تجارت کے نئے مواقع تلاش کریں گے ،بلوچستان کی نئی حکومت وزیر اعلی کی قیادت میں صوبے کی ترقی میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے،بلوچستان قدرتی وسائل مال مویشی اور دیگر شعبوں مالامال ہے ، زراعت،کان کنی اور فشریز کے شعبوں کے فروغ کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے،سبزی، فروٹ ودیگر سمندری خوراک کی ترسیل اور انہیں عالمی منڈی تک رسائی دینے کیلئے مقامی افراد کو مکمل معاونت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کیساتھ مل کر مقامی تاجروں ودیگر افراد کیلئے آسان ویزہ سروس کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ بلوچستان کے ساتھ ثقافت اور کھیل کے میدان میں مزید آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ چ ین کے یونیورسٹیاں پوری دنیا کے طلباء کیلئے کھلی ہیں جہاں ہرسال مارچ کے مہینے میں مختلف اسکالرشپ آتے ہیں تاہم اس ضمن میں بلوچستان کے عوام کیساتھ درخواست جمع کرنے کے عمل میں بھرپور معاونت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے افغانستان اور سینٹرل ایشیا میں تجارات سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہوگا،بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کی تشکیل پاور پلانٹ اسپیشل اکنامکس زونز کے قیام پر کام کیا،اور اب پاک چا ئنا سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ سیکٹر پر کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مقامی افراد کو اعتماد میں لے کرانہیں ترقی کا حصہ بنانا ہے ۔اس موقع پر کراچی کے قونصل جنر ل واہ کاکہناتھا کہ پاک چا ئنا تعلقات مستحکم ہیں ہم مستقبل میں انہیں مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔