اقتصادی راہد اری پورے خطے کی مجموعی اقتصا دی ترقی کا ضامن عظیم منصوبہ ہے ،گورنر یاسین زئی

  • October 11, 2018, 12:09 am
  • National News
  • 119 Views

کوئٹہ(خ ن)گو رنربلو چستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ چائنا اور پاکستان اقتصادی راہد اری پورے خطے کی مجموعی اقتصا دی ترقی کا ضامن عظیم منصوبہ ہے ۔اس کی تکمیل سے پورا خطہ با لخصوص پاکستان معاشی اور تجارتی سرگرمیو ں کا مرکز بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کے پیش نظریہ ضروری ہے کہ ہمارے نوجو ان خود کو جدید پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کریں ۔اس طرح ہم پل پل بدلتی دنیا کے نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہوجائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات جرمن قو نصل جنرل (MR.EUGEN WOLLFARTH)سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اورجرمنی کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور دونو ں ملکوں کے باہمی تعاون سے مزید استحکام پیدا ہوگا ۔گورنر نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل و معدنیات سمیت مالا مال صوبہ ہے اور محل وقوع کے اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل صوبہ ہے ۔لہذادوسرے ملکوں کے سر مایہ کا روں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔امن وامان کی صورتحا ل پہلے سے کافی بہتر ہے اور یہاں پر سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا ۔ضروری ہے کہ دنیا کے سر مایہ کار بلوچستان میں مو جود سرمایہ کاری کے مواقعو ں سے بھر پور طر یقے سے استفادہ کریں ۔گورنر نے جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے بلوچستان کیلئے فراہم کیے گئیے منصوبوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے تعلیم زراعت اور صحت کے شعبوں پر مثبت اثرات پڑے ہیں ۔اور لوگ ان منصوبوں سے مستفیدہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی کی گر تی ہوئی سطح پر قابو پانے ، نئی نسل کو جدید پیشہ ورانہ مہارتوں سے روشناس کرانے اور یہاں کے خام مواد کیلئے پر پر و سینگ یو نٹس کے قیام کیلئے ہمیں عالمی اداروں کی مدد اور تعاون درکار ہے۔