کوئٹہ ،فرنٹیئر کور کی کارروائی ،خطرناک اسلحہ وگولہ بارود برآمد، ملزم گرفتار

  • October 11, 2018, 12:07 am
  • National News
  • 230 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)فرنٹیئر کور کی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلیلی میں کارروائیاں ، خطرناک اسلحہ وگولہ بارود برآمدتفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شمو زئی کے قریب کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔برآمد شدہ اسلحہ میں ایس ایم جیز8عدد،جی تھری اے تھری5عدد،چائینہ ایل ایم جی1عدد،ٹی آر گیس گنز 2عدد ،آر پی جی سیون راکٹس3عدد،979عددراؤنڈزجی تھری،785عددراؤنڈزایس ایم جیز،32عددراؤنڈز12بور رائفل،56عددراؤنڈزٹی آر گنز،84عددمیگزین ایس ایم جیز،20عددمیگزین جی تھری،28عددمیگزین کے کے،1عدد راؤنڈزمیگزین،2عدددوربین،26عدد بنڈولیرواضح رہے دہشتگردوں نے مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے ذخیرہ کیا ہوا تھا ۔بروقت اطلاع اور ایف سی کی کارروائی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنایا۔دریں اثناء دریں اثناء بلیلی چیک پوسٹ کے قریب باچاآغا کے علاقے میں ایف سی نے موٹرسائیکل پر سوار ملزم کو چھ کلو بارودی مواد اور پسٹل سمیت گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔