بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرینگے، اسفندیار کاکڑ

  • October 10, 2018, 8:56 pm
  • National News
  • 184 Views

کوئٹہ(پ ر) ایشیئن سکواش گولڈ میڈلسٹ کامن ویلتھ گیمز ایونٹ چیمپئن اور قبائلی رہنماء محمدہمایوں خان اندڑ کی وزیراعظم عمران خان کے جوائنٹ سیکرٹری اسفندیار کاکڑ سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں تعلیم اور کھیلوں کے فروغ سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی وزیراعظم کے جوائنٹ سیکرٹری اسفندیار کاکڑ نے محمدہمایوں خان اندڑ کو تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے اور مذکورہ شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں اور تعلیم کے شعبوں میں مواقعوں کی فراہمی کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صوبے کے نامورکھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کانام روشن کررہے ہیں جن کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائیگی۔