نوکنڈی ،پشین اور دکی میں حادثات3افراد جاں بحق

  • October 7, 2018, 11:38 pm
  • National News
  • 195 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان ( ویب ڈیسک )نوکنڈی ،پشین اور دکی میں مختلف حادثات کے دوران بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق نوکنڈی مین روڈ پر تیز رفتار کار نے کلی حسن آباد کے رہائشی شہباز خان محمد حسنی کے دس سالا لڑکے کو کچل دیا۔ جن کو شدید زخمی حالت میں ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ بعد ازاں لیویز فورس نے ڈرئیور کو گرفتار کرکے لیویز تھانہ میں بند کردیادریں اثناء اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے سید زئی میں موٹرسائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں محمد آصف موقع پر جاں بحق ہو گیا لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔دریں اثناء دکی میں کوئلہ کے کان میں کام کر تے ہوئے سر پر پتھر گرنے سے محمد خلیل موقع پر جاں بحق ہو گیا لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔