بلوچستان، فائرنگ ودیگر پرتشددواقعات میں3افراد جاں بحق

  • October 7, 2018, 11:38 pm
  • National News
  • 188 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے بسیمہ نصیرآباد اور گلستان میں فائرنگ وپرتشدد واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ،پشتکو سے سولیر ووٹ ڈالنے کیلئے جانیوالے افراد پر پہاڑوں سے دہشتگردوں کا حملہ عبداللہ عیسیٰ زئی قتل ،حملہ آور حاجی قادر میر وانی نامی شخص کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے پشتکو سے سولیر کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے جانیوالے افراد پر مسلح دہشتگردوں کا پہاڑوں سے حملے میں عبداللہ عیسیٰ زئی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور قادر میروانی نامی شخص کو اغواء کرکے لے گئے حملے کے بعد پشتکو پولنگ سٹیشن کو بند کردیاگیادریں اثناء بلوچستان کے علا قے نوتال میں ربی کنال کے مقام پر نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ جس کے نتیجے میں 2سگے بھائی ناظم علی بگٹی اور صدام حسین بگٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مقامی انتظامیہ جائع وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا شوں کو ورثاء کے حوالے کر دی مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔بلوچستان کے علاقے گلستان میں لاجور کے مقام پرنامعلوم شخص کی بند بوری لاش برآمد ہوئی لا ش کو مقامی انظامیہ نے تحویل میں لیکر شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔