مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے مختلف ڈویژن اور اضلاع کے آرگنائزر کا اعلان کردیا گیا

  • October 7, 2018, 11:34 pm
  • National News
  • 144 Views

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آرگنائزنگ کمیٹی کا خصوصی اجلاس زیرصدارت میر گوہر خان مینگل منعقد ہوا جس میں آرگنائزرسردار اللہ داد خان بڑیچ ،آرگنائزنگ سیکرٹری شاکر محمد حسنی کے علاوہ خضدار، کچھی ،مستونگ، زیارت ، قلعہ عبداللہ ، تربت،گوادر، پشین ،سبی اور کوئٹہ سٹی کے ذمہ د اران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کافی غور و خوض کے بعد مختلف اضلاع و ڈویژن کے آرگنائزرمقرر کئے گئے جس کے مطابق نسیم الرحمان ملاخیل کوئٹہ ڈویژن ، حاجی شنوگل خلجی ضلع کوئٹہ،نسیم اللہ خان اچکزئی کوئٹہ سٹی ،میر شیراحمد ضلع مستونگ،ملک اسد سمالانی ضلع کچھی ،میر عبدالرحمان زہری ضلع خضدار،حاجی محمد وارث اچکزئی ضلع قلعہ عبداللہ ، طارق خان کاکڑ ٖضلع زیارت اور سردار بختارخان باروزئی سبی کے آرگنائزر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی باقی ڈویژن اور علاقوں کے آرگنائزر کا اعلان بھی کردیا جائے گا ۔