جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی ، حافظ حمداللہ

  • October 7, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 136 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام کے بانی مرحوم مولانا مفتی محمود کے برسی کے حوالے سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگا کانفرنس کے دو رس نتائج برآمد ہونگے جس سے قائد جمعیت مولانافضل الرحمن خصوصی خطاب کرینگے کارکن کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تیاری کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ ورکر ز سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار سے جمعیت علماء اسلام کے سنےئر نائب امیر مولانا ولی محمد ترابی،جنرل سیکرٹری حاجی ساز الدین،مولوی خدائے دوست ،حاجی صادق نورزئی اسحاق ذاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، حافظ حمد اللہ نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کے استحکام ،جمہوریت کی بحالی اور مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متفق کرنے کیلئے ہمیشہ کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں جمہوریت کی ناکامی کیلئے کوشاں ہے اور غیر جمہوری طریقے سے اقتدار پر قابض ہو کر جمہوری قوتوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے اس طرح کوشش نہ پہلے کامیاب ہونے دیا اور نہ آئندہ کامیاب ہونے دینگے بلکہ اسی قوتوں کی راہ میں رکاوٹ بنے گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے احتساب کے نام پر جمہوری حکومتوں کیخلاف جو سلسلہ شروع کیا وہ ملک کے استحکام کیلئے درست نہیں ہے اس طرح فیصلوں سے اور کمزور ہوسکتاہے لہٰذا حکومت سنجیدگی کے ساتھ اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو عوام کو مزید مسائل کا شکار بھی نہیں کرے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے نیا پاکستان بنانے کا اعلان کیا لیکن آئے روز عوام کیلئے نئے مسئلے پیدا کررہے ہیں اور خاص کر مہنگائی کے حوالے سے جو اقدامات کیے ہیں وہ پورے ملک کے عوام نے مسترد کردئیے انہوں نے کہاکہ اس طرح مہنگائی عوام مزید مشکلات کا شکار ہونگے حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی کو ختم کرے بلکہ عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ 18اکتوبر کو کوئٹہ شہر میں پارٹی کے زیر اہتمام بانی پارٹی مولانا مفتی محمود کی یاد میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگا اس کانفرنس سے پارٹی کے قائد مولانا فضل الرحمن اہم خطاب کرینگے کارکن کانفرنس کوکامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے زیر اہتمام جو کمیٹیاں اور جلسوں کا اعلان کیا اس میں بھرپور شرکت کریں ۔