پشتونخواء وطن کو خوشحالی اقوام کی صف میں کھڑا کرینگے ، اصغر اچکزئی

  • October 7, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 135 Views

گلستان(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونخوا وطن فکر با چا خان اور فلسفہ عدم تشدد کے ذریعے سیال، مہذب اور خوشحال اقوام کی صف میں کھڑا کر دم لیں گے پشتونوں کی خدمت مقصد ہے وہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہوں ، حکومتی فور ہوں یا پھر عوامی عدالت ہو ہم سے کوئی یہ توقع نہ رکھیں کہ ہم پشتون اولس پشتون نخوا وطن کے اجتماعی مفادات شہداء کی قربانیاں اور سو سالہ جہد پر سمجھوتہ کرینگے فعال منظم تنظیم اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ذمہ د اران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی احسن نبھائیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، ضلعی صدر اسد خان اچکزئی، رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر صوفی اکبر، تحصیل گلستان صدر حبیب اتل اور کلیم اللہ ایڈووکیٹ نے تحصیل گلستان کا بینہ، ضلعی کا بینہ کے اراکین، سینئر ارکان کے مشترکہ اجلا س سے کلی عبدالرحمان زئی گلستان میں خطاب کے دوران کیا اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق غور وخوص ہوا اجلاس میں کار کنوں اور ذمہ داروں نے اپنی اراء اور تجاویز پیش کیں اس موقع پر تحصیل گلستان کے مستعفی یونٹوں کے ذمہ داران اور ضلعی کا بینہ کے اراکین نیاپنے استعفیٰ واپس لے لئے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ یہاں پر مذہب اور قوم کے نام پر جو دعوے کئے جا رہے تھے وہ تمام اپنی منطقی انجام کو پہنچ چکے فکر با چا خان اور عوامی نیشنل پارٹی ہی وطن کی محافظ ہے کارکنوں اور رہنماؤں نے خون کے نذرانے دیئے لیکن وطن دشمنوں کے سامنے سر خم نہیں ہوئے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر پشتون اولس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔