معاشرے سے غربت اور مہنگائی کا خاتمہ اشد ضروری ہے ، ایچ ڈی پی

  • October 7, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 101 Views

کوئٹہ(پ ر ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں مہنگائی ،غربت،اور بے روزگاری کے خاتمہ کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک اور صوبہ میں جس طرح مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا دو بھر ہوا ہے اسکی نظیرماضی کے ادوار میں کبھی دیکھنے کو نہیں ملی،بلوچستان میں بیروزگاری کی شرح ماضی کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ ہو چکا ہے ،سابقہ ادوار کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان عمر کی بالائی حد عبور کر رہے ہیں ،یا بعض لوگوں نے عمر کی بالائی حد عبور بھی کرلی ہے جو انتہائی تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کررہی ہے ، بیان میں کہا گیا کہ سابقہ ادوار حکومت کی مدت کے دوران ہزاروں آسامیوں پر اقرباپروری ،سفارش اور سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقرریاں کی گئی جبکہ ہزاروں آسامیوں کو منظورنظر افراد کیلئے خالی کھی گئی جن پر تقریوں اور تعیناتیوں کیلئے انھیں موقع میسر نہیں آسکا ،جسکی بنیاد پر یہ آسامیاں خالی رہ گئیں اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ صوبے کی مستحق بیروزگار نوجوانوں کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے صوبائی حکومت تعنیاتیاں اور تقرریاں شروع کریں،تاکہ صوبے کے ہزاروں غریب و مستحق نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو سکیں،بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں غربت کی موجودہ شرح کے متعلق عالمی اداروں کی رپورٹ انتہا چشم کشا ہیں غربت کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے عوام کے معیار زندگی بھی سب سے زیادہ خراب ہونے کی نشاندہی کرتا ہیں ،غربت میں اضافے کی بڑی وجہ موثر پلاننگ نہ کرنیاور حقائق سے چشم پوشی اختیار کرنا ہیں،جسکی طرٖ ف سابقہ حکومتوں نے بھی کبھی سنجیدگی سے توجہ نہیں دی،موجودہ صوبائی حکومت کی زمہ داری بنتی ہیں کہ صوبے سے غربت کے خاتمہ اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دیں تا کہ صوبے کو تمام شعبوں میں ترقی اور عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے بھی پیش قدمی ہوسکیں۔