وزیراعظم کو صوبے کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھر پور انداز میں آگاہ کریں گے ، سردار یار محمد رند

  • October 5, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 179 Views

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی صدارت میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کے چیمبر میں منعقد ہوا اجلاس میں پی ٹی آئی کے تما م ارکین اسمبلی نے شرکت کی ، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا جائیگا اور انہیں صوبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کر نے کے ساتھ ساتھ میگا پروجیکٹس پر بھی بات کی جائیگی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ بلوچستان کا پہلا دورہ ہے انہیں صوبے کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھر پور انداز میں آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کودرپیش مسائل کے حل موجودہ محدود وسائل سے ممکن نہیں ہے صوبے میں دیر پا ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر نے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی کا صوبائی پارلیمانی وفد وزیراعظم عمران خان سے صوبے کی محرمیوں کے خاتمے اور مسائل سے نمٹنے کے لئے خصوصی پیکچ کا اعلان کرنے کی بھی درخواست کریگا۔