سبی ، آپریشن ردالفساد ، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد

  • October 5, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 141 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)فرنٹیئر کور بلوچستان نے سبی میں آپریشن ردالفساد کے تحت تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا یادہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بادور بر آمدتفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر سبی کے علاقے گاجن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیاقبضے میں لیے گئے اشیاء میں3عدد ایس ایم جیز،04عدد تھری نال تھری 01عدد 30بور پسٹل بمعہ میگزین ،400راؤنڈز ایس ایم جیز،150راؤنڈزتھری نال تھری رائفل ،10راؤنڈ پسٹل اور بارودی مواد شامل ہے واضح رہے دہشت گردوں نے مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا ہوا تھا بروقت اطلاع اور ایف سی کی کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنایا۔