جھل مگسی ، غیرت کے نام پر خاتون سمیت2افراد قتل

  • October 5, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 151 Views

گنداواہ ( نامہ نگار)جھل مگسی میں غیرت کے نام پر ایک عورت سمیت دوافرادلقمہ اجل بن گئے لیویز فورس کے مطابق جھل مگسی کے گاؤں نندانی مگسی میں سمرمگسی نے اپنی بہن مسمات نسیمہ بی بی اوروسیم مگسی کو غیرت کے نام قتل کردیا اورخود موقع واردات سے فرار ہوگیا لیویز فورسز نے دونوں نعشیں تحویل میں لیکر سول سپتال منتقل کردیا جہاں پر آر ایچ سی جھل مگسی کے انچارج نہ ہونے کی وجہ سے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے حوالے ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیں مزید تفتیش جھل مگسی لیویز کر رہی ہے۔