بچی کیساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 10سال قید اورجرمانے کی سزا

  • October 5, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 313 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب ارباب ریاض کاسی نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر10سال قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم عبدالطیف نے سال 2015ء میں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بنایاتھا جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت ہذاء میں پیش کیاگیاتھا گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر عدالت نے عبدالطیف نامی لڑکے کو 10سال قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔