وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم اے کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ، 7ایمبولینسوں کی فراہمی

  • October 5, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 188 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات کی صورت میں پی ڈی ایم اے کا کردار انتہائی اہم کا حامل ہے کیو نکہ یہ ناگہانی آفات کے بعد ہنگا می صورتحال میں فوری کارروائی کی اہلیت رکھتا ہے،ہم ایک عزم اور ولولے کے ساتھ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کی نئی عمارت کے افتتاح اور7نئی ایمبولینسز کی فراہمی کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان سلیم احمدکھوسہ نے کہا کہ تنگ گلیوں میں آگ پر قابو پانے کے لئے موٹر سائیکل فائربریگیڈ بھی فراہم کی گئی ہے ،پی ڈی ایم اے کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے مثبت پالیسیاں مرتب کریں گے بلکہ جدید آلات اور سہولیات پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا عملہ اور آفسران مل کر ادارے کی کارکردگی کومزید بہتر بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ ناگہانی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کا کردار انتہائی اہم کا حامل ہے کیو نکہ یہ ناگہانی آفات کے بعد ہنگا می صورتحال میں فوری کارروائی کی اہلیت رکھتا ہے،ہم ایک عزم اور ولولے کے ساتھ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔