اوتھل ، قومی شاہراہ پر المناک حادثہ 4افراد جاں بحق

  • October 5, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 231 Views

اوتھل ( نامہ نگار ) قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ چار افراد جاں بحق ایک زخمی کار ٹرک سمیت رکشے میں تصادم کار میں سوار افراد پھنس گئے کار کو کاٹ کر نعشیں نکالی گئیں اور نعشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال وندر منتقل کردیا ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جاں بحق افراد کا تعلق اوتھل سے ہے نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا تفصیلات کیمطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر اوتھل سے چالیس کلومیٹر دور قومی شاہراہ کھڑکھیڑہ وندر کے قریب کار ،ٹرک اور رکشے میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے حادثہ اوورٹیکینگ کی وجہ سے پیش آیا اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کار میں سوار افراد پھنس گئے جن کو بڑی جدوجہد کے بعد رضاکاروں نے نکال کر قریبی ہسپتال وندر منتقل کیا اور تین افراد ہسپتال میں ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک شدید زخمی کو کراچی منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسے اور جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی اور ان چاروں افراد کا تعلق اوتھل سے ہے اور وہ وندر سے اوتھل آرہے تھے وندر ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں اور نعشوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے ایدھی فاؤنڈیشن بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی نے اوتھل پہنچایا اور نعشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی جبکہ تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ۔۔