عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عبدالقدوس بزنجو

  • October 5, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 128 Views

کوئٹہ( پ ر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں، امن امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ کے سینئر رہنما مولوی محمد طاہر توحیدی سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر جمعیت کے رہنما مولوی محمد طاہر توحیدی نے اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو گاہی خان چوک سے ہزار گنجی تک کے حالات سے آگاہ کیااور کہا ہے کہ آئے روز لوٹ مار کے واقعات ہورہے ہیں، قمبرانی روڈ سے جمعیت کے رہنما مولانا حضرت علی کے بھائی محمد اسماعیل سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ، جمعیت کے رہنما نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ امن امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کو متحرک کیا جائے تاکہ عوام کا جان اور مال محفوظ ہوسکے، اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جمعیت کے رہنما کو یقین دہانی کرائی کہ ہر صورت امن امان کو بحال رکھا جائے گا اور انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت عوامی مفاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ امن امان کے قیام کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ وفاق سے بلوچستان کے حقوق لینے کے لیے اپنا مضبوط موقف رکھا ہے انشاء4 اللہ بلوچستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ، صوبے میں امن امان کا قیام ، عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خوشحالی ہی ہمارا مقصد ہے خوشحال بلوچستان کا خواب انشاء4 اللہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔