کوئٹہ واندرون بلوچستان ،ٹارگٹ کلنگ وفائرنگ ،6افراد جاں بحق

  • October 4, 2018, 12:05 am
  • National News
  • 535 Views

کوئٹہ +پشین +دکی+پنجگور(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئتہ پشین اور دکی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں6 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر مسلح افراد نے دکان میں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ذبیح اللہ سکنہ پشتون آباد جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیااس کے علاوہ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص برات علی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔علاوہ ازیں پشین کے علاقے شوکت اڈہ میں لین دین کے تنازعہ پر جھگڑے میں غلام حیدر نامی شخص جاں بحق ہوگیاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔دکی سے نمائندہ کے مطابق پرانادکی کے قریب سردار قیصر خان ترین پیٹرول پمپ کے مقام پر مسلح افراد نے سردازادہ حاجی شاہجہان ترین ولد حاجی شیرجان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گئے سردارزادہ شاہجہان ایم این اے سرداراسرار ترین قوم ترین کے سربراہ سردار معصوم خان ترین میجر سعید ترین جمعت کے صوبائی رائنما سردار عبید ترین سردار آصف ترین کے چچازاد بھائی جہانگیر خان ترین کے بھائی تھے مقتو ل کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات 4 اکتوبر کو آبائی گاؤں کلی دکی می ں اداکیجایگی۔پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق زعمران کے علاقے جالگی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی عمر اور یونس جانبحق ہوگئے جو اللہ بخش شاہی کے بیٹے ہیں اورتاپلو زعمران کے رہائشی ہیں۔