بلوچستان کو سی پیک منصوبے میں یکسر نظرانداز کیاگیا ، بی این پی

  • October 4, 2018, 12:05 am
  • National News
  • 110 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبے کے وسائل اس خطے پر خرچ ہونگے ریکوڈک گوادر اور سیندک کو بلوچستان کے حوالے کرنے کیلئے جلد بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی کی جائیگی حکومت سریاب کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے پارٹی عہدوں اور تقریروں سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد سے مضبوط ہوگی مرحوم ادا بابے لہڑی نے پارٹی کیلئے جو گراں خدمات اور قوم پرستی سیاست کیلئے جو طویل جدوجہد کیا ان پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی سنےئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ،اراکین اسمبلی ثناء بلوچ،احمد نواز بلوچ،نصیر احمد شاہوانی ،موسیٰ بلوچ ،غلام نبی مری ،آغا عمر شاہ،جاوید بلوچ اور منیر جاوید بلوچ نے مرحوم ادا بابے لہڑی کے برسی کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی مظلوم اقوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کے آکابرین نے ہر وقت خطے کی بہتری اور قوم پرستی سیاست کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ہے جس سے ہمیں مختلف ادوار میں مشکلات بھی درپیش رہے لیکن پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین اپنے آکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر وقت کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہاکہ کارکن اپنے آکابرین کی نقش قدم پر چلتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرکے پارٹی کی مضبوطی اور مظلوم عوام کی حقوق حاصل کرنے کیلئے اقداما ت کرنے ہونگے انہوں نے کہاکہ اگر ہم اس غلط فہمی میں رہے کہ پارٹی میں عہدے تقسیم اور ہم جلسوں میں جا کر اچھی تقریریں کریں تو اس سے پارٹی مضبوط ہونگی یہ صرف خیام خیالی ہے بلکہ ہم نے پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے پارٹی کے منشور کے مطابق عملی جدوجہد کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان اسمبلی میں نمائندگی حاصل ہو چکی ہے ہم کوشش کرینگے کہ بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ کرنے کیلئے اقدامات کریں سیندک گوادر اور ریکوڈک بلوچستان کے وسائل ہیں اس پر اپنی دسترس حاصل کرنے کیلئے جلد بلوچستان اسمبلی میں دیگر جماعتوں سے ملکر قانون سازی کرینگے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے سیندک ،ریکوڈک اور گوادر پر سیاست تو کیے لیکن آج تک اپنا حصہ حاصل نہیں کرسکا اسی طرح سی پیک کے حوالے سے بلوچستان کے بہت سے وسائل حاصل کرنے کا حق حاصل ہے لیکن سی پیک پر بھی بلوچستان کو مکمل طور نظر انداز کیاگیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کبھی بھی ذاتی مفادات پر توجہ نہیں دیا بلکہ اجتماعی مفادات کیلئے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے حکومت بناتے وقت ہمیں وزارتوں اور حکومت بنانے کے موقع ملے لیکن ہم نے بلوچستان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے سامنے 9نکات رکھے ۔