تیز رفتار گیس میٹرز کی تنصیب عوام دشمن اقدام ہے ، ایچ ڈی پی

  • October 3, 2018, 12:15 am
  • National News
  • 150 Views

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک کے مرکزی بیان میں محکمہ سوئی گیس سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے کوئٹہ شہر کے گھریلوں صارفین کے میٹر بغیر کسی اطلاع و نوٹس تبدیل کرنے اور ہزاروں روپے کا اضافی بل بھیجنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو عوام دشمن عمل قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ محکمہ گیس تحقیق و تفتیش کئے بغیر تیزی کیساتھ گھریلوں صارفین کے میٹر تبدیل کر رہے ہیں سابقہ میٹروں کی جگہ ایسے تیز رفتار میٹر نصب کئے جا رہے ہیں جو ماہانہ ہزاروں یونٹ چارج کر کے غریب عوام کی کمرتوڑ رہے ہیں ان میٹروں کو سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سختی کیساتھ مسترد کرتے ہوئیں انہیں عوام دشمن میٹر کا نام دیا گیا ہے جبکہ مسترد اور تیز رفتار میٹروں کی تنصیب کوئٹہ اور بلوچستان میں کر کے یہ ثابت کر رہا ہے کہ بلوچستان اور عوام کے حقوق کیلئے کوئی آواز بلند کرنے والا موجود نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف گیس اور بجلی کی نرخوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈالا گیا ہے تو دوسری طرف تیز رفتار میٹروں کی تنصیب کے ذریعے بلوچستان کے غریب عوام کی کمر توڑی جا رہی ہے محکمہ گیس کے اس طرح کے اقدامات عوام کو تبدیلی کے دعویدار مرکزی حکومت سے بدظن کر کے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ سابقہ حکومتیں جس طرح بھی تھی کم از کم وہ عوام پر اچانک کئی طرفوں سے مہنگائی تو مسلط نہیں کی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ کہ یہ اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے کہ بعض ایسے گھروں کے میٹر بھی تبدیل کئے گئے ہیں جو مکمل طور پر خالی ہے ان مکانات کے میٹر اس وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے کہ صارفین نہ ہونے اور مکان خالی ہونے کی وجہ سے میٹر نہیں چلا ہے اگر محکمہ گیس تحقیق کر کے حقائق معلوم کر لیتا تو انہیں میٹر تبدیل کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔بیان میں کوئٹہ کے شہروں اور گیس صارفین سے اپیل کی گئی کہ وہ بلاوجہ اپنی میٹروں کی تبدیلی کی کسی صورت کسی کو اجازت نہ دیں اور میٹر تبدیل کرنے کے عمل کو چیلنج کر کے ثابت کریں کہ کسی محکمہ کو کوئی غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔