پرامن و خوشحال بلوچستان کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی

  • October 3, 2018, 12:15 am
  • National News
  • 93 Views

کوئٹہ (آئی این پی) قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے کہاہے کہ پرامن و خوشحال بلوچستان کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا عوامی خدمات میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے وعدے وفا کر کے نمائندگی کا حق ادا کریں گے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے بلند و بانگ نعروں اور دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محب ترین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انکے حلقے میں پانی اور سڑکوں کا مسئلہ گھمیر ہے سڑکیں خستہ حال ہونے کے باعث استعمال کے قابل نہیں عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہے جلد تمام تر مسائل حل کردیئے جائیں گے۔2008سے 2018تک 16سے 18ارب روپے ریلیز ہوئے لیکن گرواؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا۔ 30سے 35ہزار پوسٹیں پینڈنگ میں ہے جب یہ ملیں گی کو انشاء اللہ بہت بوجھ کم ہوگااور بے روزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا مینڈیٹ دینے پر عوام کا شکرگزار ہوں عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ سی پیک صوبے کیلئے گیم چینجر ہے اس میں بلوچستان کا بہت فائدہ ہے پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگایا اس سے پہلے صوبے کے عوام کو دیگر پارٹیوں نے بری طرح مایوس کردیا تھا پارٹی چیئرمین عمران خان نے غریبوں کیلئے کام کیا اور کرکٹ میں نمایاں کردار بھی ادا کیا وہ کرپٹ سیاستدان نہیں پی ٹی آئی ملک و قوم پر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئیگی۔