سعودی عرب کا گوادر میں حکومتی سہولیات اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار

  • October 3, 2018, 12:14 am
  • National News
  • 169 Views

گواد(خ ن )سعودی عرب کا 6رکنی اعلیٰ سطحی وفد ایک روزہ دورے پر منگل کے روز گوادر پہنچا وفد کی سربراہی احمدحمد الغامدی مشیر برائے توانائی ، صنعت اور معدنیات کر رہے تھے ۔ سعودی عرب کے 6رکنی وفد نے گوادر بندر گارہ کا بھی دورہ کیا اور گوادر پورٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں سعودی عرب کے وفد نے گوادر بندر گاہ اور سی پیک سے متعلق ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل نے سعودی وفد کو تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں ان شعبوں کی نشاندہی کی جس میں سعودی عرب سرمایہ کاری کرسکتا ہے ۔ انہوں نے علاقے میں سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور سیکیورٹی کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا ۔ سعودی وفد نے گوادر میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی او ریہاں دستیاب سہولتوں اور سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں ہرمشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ رہا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی تھی جس پر سعودی عرب نے سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا تھا اس سلسلے میں پروگرام کے مطابق سعودی عرب کا ایک چھ رکنی وفد گوادر کے دورے پرپہنچا جہاں وفد نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیا ۔