عوام کو قادیانیوں کیخلاف متحدہونا ہوگا،جے یوآئی

  • October 3, 2018, 12:13 am
  • National News
  • 167 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں نے کہاہے کہ جمعیت ایک مضبوط دینی جمہوری جماعت ہے جس میں شفاف طریقے سے رکن سازی اورتنظیم سازی ہوتی ہے،عالمی اورملکی اسٹیبلشمنٹ کی رکاوٹوں کے باوجودجمعیت ناقابل تسخیرقوت بن چکی ہے،عالمی سطح پرطاغوتی قوتوں کی سازشوں کوبے نقاب کرنے ،اسلام اورمسلمانوں کے دفاع کرنے کے لئے قائدین جمعیت کی کوششیں لائق تحسین ہیں،بلوچستان کے عوام کوجمعیت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،ظالموں سے نجات کے لئے مظلوم عوام کوجمعیت کاساتھ دیناچاہیے،ان خیالات کااظہارجمعیت کے مرکزی ناظم انتخابات مولاناراشدخالدمحمودسومرو،صوبائی ناظم انتخابات مولاناعبدالخالق،مرکزی رہنماؤں حافظ حسین احمد،مولانامحمدحنیف،سیدمحمدفضل آغا،مولاناعبدالواسع،مرکزی معاون کنوینرحاجی جلات خان اچکزئی،ایم پی اے ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، مولاناامیرزمان، مولانا خورشیداحمد،قاری محمدابراہیم کاسی ودیگرنے جامعہ مطلع العلوم میں رکنیت سازی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں صوبہ بھرسے سیکڑوں کی تعدادمیں ذمہ داران موجودتھے،اس موقع پرمولاناراشدخالدمحمودسومرونے رکنیت سازی مہم کاباقاعدہ افتتاح کیاقبل ازین صوبائی ناظم انتخابات مولاناعبدالخالق مری کی صدارت میں صوبائی معاونین اوراضلاع کے کنوینروں کامشترکہ اجلاس ہواجس میں صوبائی کنوینرنے اہم ہدایات دیں،دستوراورضابطہ اخلاق کی کاپیاں ان پرتقسیم کردی گئیں،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت عوامی قوت کانام ہے جس کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں دستورکے مطابق پانچ سال میں رکنیت سازی ہوتی ہے اوریونٹوں سے لیکرمرکزتک خفیہ بیلٹ پیپرکے ذریعے انتخابات ہوتے ہیں اورباقاعدہ مجلس عمومی،شوری اورعاملہ کے تین ادارے قائم ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ دینی مدارس قائم ہیں اوربڑاتبلیغی اجتماع ہوتاہے لیکن وہاں کے حکمرانوں نے ملک کانام تبدیل کرکے اسلامی کے بجائے عوامی جمہوری بنگلہ دیش رکھ دیاوہاں کے سیاسی عمل میں علماء کی عدم دلچسپی کے باعث دینی طبقات کے لئے مشکلات پیداہوگئیں پاکستان میں اسلام کے خلاف ہروقت سازشیں ہوتی ہیں پنجاب اسمبلی نے تحفظ حقوق خواتین کے نام پربل پاس کرکے فحاشی کوفروغ دیا،سندھ میں 18سال سے کم عمرافرادپراسلام کوقبول کرنے پرپابندی لگائی گئی اورجومولوی کلمہ پڑھائے گااس کوچھ ماہ جیل میں رکھنے کی قانون سازی کی گئی،ختم نبوت کے قانون پرنقب لگایاگیا،موجودہ حکومت نے ایک قادیانی کومشیراقتصادی اموربنایااورملک بھرمیں قادیانی نیٹ ورک متحرک ہواان حالات میں ہمیں متحدہوناہوگاانہوں نے کہاکہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کومنسوخ کرکے ان کونیکٹاکے حوالے کردیاگیاہے،ملک پرسلیکٹیڈوزیراعظم کومسلط کردیاگیاحکومت کے غیرسنجیدہ اقدامات سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے ملکی نظام مغربی معیشت پرمبنی ہے،آئینی تقاضاہے کہ اسلامی نظام معیشت نافذکیاجائے،ہم سودی نظام چلاکراللہ اوراس کے رسول سے جنگ کے مرتکب ہورہے ہیں،ہمارانظام معیشت سترسال سے اللہ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کررہاہے،تحریک انصاف نوازشریف حکومت پردوارب روپے روزانہ کرپشن کے الزامات لگاتی رہی ،اب وہ چندہ مانگنے کے بجائے یہی کرپشن روک لے انہوں نے کہاکہ صوبہ بھرمیں شیوخ علماء کرام،خانقاہوں،مدارس کے منتظمین اورسینئرارکان کے پاس جاکررکنیت سازی مہم جاری رکھیں گے،جدیدخطوط پراستوارکمپیوٹرائزڈسسٹم کے تحت رکن سازی کریں گے ،جدیدسافٹ ویرکے ذریعے جعل سازی کاراستہ روک لیاجائے گا،اسلام آبادمیں مرکزی دفترسے پورے ملک کی رکن سازی مہم کومانیٹرکیاجائے گااورساراڈیٹاجمع کیاجائے گا،مرکزی امیرکاتمام کارکنوں کے ساتھ میسج کے ذریعے براہ راست رابطہ ممکن ہوگا،کارکنوں کوتمام پروگراموں اوراہم ہدایات میسج کے ذریعے آگاہ کیاجائے گا،مالی نظام کوبھی موبائل مسیج کے ذریعے مضبوط اورمنظم کیاجائے گا،تمام ڈویژنوں کی سطح پردورے کئے جائیں گے ،ہرتحصیل میں کیمپ لگایاجائے گارکنیت سازی میں زیادہ نوجوانوں کوراغب کیاجائے گاسوشل میڈیاپررکنیت سازی مہم کوچلایاجائے گاہرضلعی کنوینرسوشل میڈیاپرمتحرک ساتھیوں کی ٹیم تشکیل دیں،کسی سطح پربھی کوئی شکایت ہوتومتعلقہ اداروں میں پانچ دن کے اندرشکایت کاازالہ کیاجائے گاتاہم سوشل میڈیاپرشکایت یااختلافات کوپیداکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،اس موقع پررکنیت سازی مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیااورخصوصی ہدایات پرمشتمل ضابطہ اخلاق اوردستورکی کاپیاں بھی فراہم کردی گئیں۔