چاغی کی ترقی کے اثرات پورے صوبے پر مرتب ہونگے ، عارف حسنی

  • October 3, 2018, 12:07 am
  • National News
  • 172 Views

کوئٹہ(خ ن )صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ چاغی کاعلاقہ اپنے محل وقوع کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل علاقہ ہے لہٰذا چاغی کی ترقی سے نہ صرف علاقہ کے عوام کوفائدہ ہوگا بلکہ اس ترقیاتی عمل کے بہتر اثرات پورے صوبے پر بھی مرتب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع چاغی میں امن وامان سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اجلاس کے شرکاء میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل دالبندین میر قادر بخش محمد حسنی ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دالبندین عبداللہ ،ایکسیئن پی ایچ ای عبدالروف بلوچ ،ایکسیئن بی اینڈ آر( i) ثناء اللہ ،ایکسیئن بی اینڈ آر (ii)فضل قادر مندوخیل اور ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک دالبندین ڈاکٹر سعید احمدودیگر موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مز ید کہاکہ ضلع چاغی میں امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔لہٰذا محکمہ پولیس ودیگر سیکیورٹی ادارے با ہمی تعا ون سے مجموعی طور پر چاغی او رخصوصی طور پر دالبندین شہر میں امن وامان کی بہتری کے لیئے جا مع حکمت عملی کے تحت ایک نظام مرتب کریں اور اغوا ء برائے تاوان ،ڈکیتی ،قتل و غارت ودیگر جرائم کے خاتمے جرائم پیشہ عناصر پر فوری گرفت حاصل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔صوبائی وزیر نے اجلا س میں محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ بی اینڈ آر کے متعلقہ آفیسران کوہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ اور مجوزہ منصوبوں کی پی سی ون سمیت تمام ضروری کا غذی کا رروائی مکمل کی جائے تاکہ ان منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جاسکے۔