وکلاء کا مقدمہ کی واپسی کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کرنیکا اعلان

  • September 30, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 184 Views

کوئٹہ(اے این این)بلوچستان کے وکلاء تنظیموں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کامیاب مذاکرات دھرنے اور ریلی کو اس یقین دہانی پر کہ آج شام تک وکلاء کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کیلئے کل تک ملتوی کر دیا‘ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وکلاء تنظیموں ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ‘ بلوچستان با ر کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس بلوچستان ہائی کورٹ کے بار رروم میں منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد جتوئی ‘کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ ‘حاجی عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ‘منیر احمد ایڈوکیٹ ‘نجیب الدین ایڈوکیٹ‘سلیم لاشاری ایڈوکیٹ ‘نادر چلگری ایڈوکیٹ کے علا وہ سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اجلاس میں گزشتہ روز انتظامیہ اور وکلاء کے درمیان جو واقعہ رونماء ہوا تھا اور اس سلسلے میں وکلاء نے آج بروز پیر کچہری سے ریلی اور وزیرا علیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان پر غور کیا گیا اجلاس میں دفعہ 144کے نکات پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں ایف سی کے اعلیٰ حکام نے وکلاء تنظیموں پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر اور آج ہونے والے دھرنا کو موخر کیا جائے اور وکلاء کے خلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی وہ آج شام تک انتظامیہ کے مشورے سے واپس لیا جائے اس موقع پر وکلاء تنظیموں نے فیصلہ کیا کہ آج ہونے والے دھرنا کو کل 2اکتوبر دن 11بجے تک موخر کرتے ہیں اور اگر ایف آئی آر واپس نہیں لیا گیا تو 2اکتوبر کو ریلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے دریں اثناء وکلاء تنظیمو نے جنرل باڈی کا اجلاس بھی 2اکتوبر کی رات 8بجے بلوچستان ہائی کورٹ میں طلب کیا گیا ۔