کرپشن کا خاتمہ اور قرضوں سے نجات میں ملک کی فلاح ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

  • September 30, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 142 Views

کوئٹہ (پ ر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور قرضوں سے نجات میں وقت کی فلاح ہے مہنگاانصاف میں عدل کی راہ میں رکاوٹ ہے قرآن وسنت کا نفاذ قوم کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے نئی حکومت مدینہ کی اسلامی ریاست کے وعدے پر عمل شروع کریں نئی حکومت سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں مگر لگتاہے کہ نئی حکومت بھی قرضو ں پر ملک چلانا چاہتی ہے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ارادہ کر چکی ہے ۔ نئے نئے ٹیکسز اور روزمرہ ضرورت کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کرتی رہیگی ان خیالات کاا ظہار انہوں نے لاہور میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ابھی تک حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی بلکہ الٹا حکومت نے بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات ، سیمنٹ اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کی پریشانیوں کودو چند کردیاہے ۔ حکومت کی معاشی پالیسیاں بھی وہی ہیں جو سابقہ حکومتوں کی تھیں بلوچستان کے عوام کے مسائل میں روزبروزاضافہ ہور ہا ہے زراعت تباہ ،پانی ناپید ،تعلیم وصحت اور روزگار کے مواقع وسہولیات نہ ہونے کے برابرہیں نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر روزگار کی تلاش میں ہے مگر ان کا سننے والا کوئی نہیں معیشت کو سہارادینے ،کرپشن کے خاتمے ،لوٹی ہوئی دولت برآمد کرنے اور لٹیروں کو سزادینے کیلئے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی موجودہ حکومت نے معیشت کو سود سے پاک کرنے اور زکوۃ و عشر کا نظام رائج کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہم نے جس کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغاز کیا تھا ، وہ کامیابی سے جاری ہے اور آج قوم کا بچہ بچہ کرپشن کے خلاف بات کرتاہے ۔ نئی حکومت قومی دولت برآمد کرنے ،قومی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کرنے والوں کا کڑااحتساب وقت کی اہم ضرورت ہے غریبوں پر ٹیکس لگانے ،مہنگائی کا طوفان برپا کرنے کے بجائے لٹیروں سے قومی دولت برآمدکرکے انہیں عوام کی حالت بدلنے وقرض ادا کرنے پر خرچ کیا جائے بیرون ملک سرمایہ پڑاقومی سرمایہ لانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے قوم کاسرمایہ بیرون ملک بنکوں میں پڑاہے حکومت اپنے وعدوں کے مطابق وہ دولت ملک لے آئیں اور قو م کو قرض سے نجات دلائیں حکومت بلاتفریق احتساب کا عمل فوری طور پر شروع کریں۔بلوچستان کے باصلاحیت پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں اور ہر جگہ غربت اور پسماندگی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ بلوچستان کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اب بند ہونا چاہیے۔