سی پیک کامنصوبہ پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے، فرانس

  • September 30, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 139 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل ڈی ڈائیرتالپین نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس میں باہمی تعلقات بہترین ہیں اور پاکستان کیساتھ 60کی دہائی سے بننے والے تعلقات میں وقت گزرنے کیساتھ مزید بہتری آرہی ہے،یہ بات انہوں نے اتوار کو تین روزہ دورہ پرکوئٹہ آمد کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی ،فرانسیسی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ اقتصادی اوردفاعی کے علاوہ ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون موجود ہے،،فرانس مختلف شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہم کررہاہے،سی پیک کامنصوبہ پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے، اور سی پیک میں سعودی عرب کی مجوزہ شمولیت اچھی پیشرفت ہے،ڈی ڈائیر تالپین کایہ بھی کہناتھا کہ فرانسیسی سرمایہ کاروں کیلئے سی پیک میں سرمایہ کاری کیلئے مواقع ہوسکتے ہیں، اورسی پیک میں سرمایہ کاری کیلئے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو قائل کیاجاسکتاہے،قونصل جنرل کااس موقع پر یہ بھی کہناتھا کہ فرانس میں بین المذاہب آہنگی موجود ہے،اپنے دورہ بلوچستان کے حوالے سے فرانسیسی قونصل جنرل کاکہناتھا کہ پہلی باربلوچستان آکرخوشی ہوئی،ثقافتی شعبے میں تعاون بڑھایاجائیگا، یہ صوبہ آثارقدیمہ سمیت قدرتی وسائل سے مالامال ہے،فرانسیسی ماہرین ماضی میں بلوچستان میں اثارقدیمہ کی دریافت میں مصروف رہے ہیں،بلوچستان میں پانی ودیگرمسائل کاحل ضروری ہے صوبے میں مستحق طالبات سمیت طالب علموں کو تعلیمی وظائف فراہم کئے گئے ہیں۔