ضمنی انتخابات مستونگ کی صوبائی اسمبلی کے نشست پر نواب اسلم رئیسانی کی پوزیشن مستحکم

  • September 30, 2018, 11:55 pm
  • National News
  • 692 Views

مستونگ( پ ر) ضمنی انتخابات مستونگ کی صوبائی اسمبلی کے نشست پر نواب اسلم رئیسانی کی پوزیشن مستحکم بلوچستان نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو لہڑی ، بنگلزئی، شاہوانی، کرد، محمد شہی، دہوار، سرپرہ ،ساتکزئی، رودینی، سمیت دیگر قبائل کی اہم سرکردہ شخصیات کی حمایت حاصل ہے، نواب اسلم رئیسانی کے حامیوں نے مستونگ کے شہری، نواحی اور دیہی علاقوں میں انتخابی مہم تیزکرتے ہوئے دیواروں پر نواب اسلم رئیسانی کے نام سے منسوب وال چاکنگ انتخابی نشان کی تشہیر کیلئے بینرز اور پوسٹرز لگانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ نوابزادہ یاد گار رئیسانی اور نوابزادہ رئیس رئیسانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ،ضلعی عہدیدار اور کارکن بھی انتخابی مہم کا حصہ ہیں ۔ ترجمان سراوان ہاؤس کے مطابق سراوان ہاؤس کانک میں روزانہ مستونگ کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات میں انکی حمایت کا اعلان کررہے ہیں۔ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے بھی گزشتہ روز کانک کا دورہ کرکے حامیوں سے ملاقات کی ۔واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی بی 35 مستونگ کی نشست پر 24 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امید وار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، نیشنل پارٹی کے سردار کمال خان بنگلزئی، متحدہ مجلس عمل کے رئیس غلام حیدر ، آزاد امیدوار حاجی انور شاہوانی، بلوچستان عوامی پارٹی کے نوراحمد بنگلزئی، تحریک انصاف کے فیصل دہوار سمیت دیگر شامل ہیں ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ضمنی انتخابات میں نواب اسلم رئیسانی کی پوزیشن مستحکم ہے اور وہ انتخابی معرکہ سر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ نواب اسلم رئیسانی نے وزارت اعلیٰ کے دوران مستونگ میں جدید ہسپتال ، کالجز، لائبریری کی تعمیر تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت آبنوشی کے منصوبے گلی محلوں میں سڑکوں کا جال بچھایا مختلف دیہاتوں میں گیس اور بجلی کے لاتعداد لائنیں اور بجلی کے کھمبے نصب کراکے لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی ، اس کے علاوہ پسماندہ علاقوں میں رہائشی افراد کو روزگاری فراہم کرنے کے مواقع پیدا کئے ہیں ۔