تیسراآل بلوچستان شہید میرعبدالخالق لانگو شوٹنگ ٹورنامنٹ شروع

  • September 30, 2018, 11:55 pm
  • National News
  • 243 Views

خالق آبادمنگچر(آئی این پی) تیسراآل بلوچستان شہید میرعبدالخالق لانگو شوٹنگ ٹورنامنٹ شروع سینکڑوں نشانہ باز حصہ لے رہے ہیں مقابلہ کل تک جاری رہنے کاامکان ہے ،نشانہ بازی ہمارے ثقافت کاحصہ ہے اس روایتی کھیل کوایسے پروگراموں سے فروغ ملے گاانشاء اللہ آئندہ سال جشن خالق آباد میں رائفل شوٹنگ کے ساتھ ساتھ پسٹل، ٹوٹو، ایرگن، شاٹ گن کے مقابلہ ہوگا ان خیالات کااظہار صوبائی وزیرجنگلات میرضیاء اللہ لانگو نے شوٹنگ مقابلے کے افتتاح کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایم پی اے اخترحسین لانگو، ایم پی اے نوابزادہ میرگہرام بگٹی، ڈی سی قلات آغا نبیل اختر،اے سی خالق آباد زاہدلانگو،اے سی قلات خرم خالدبلوچ، ڈسٹرکٹ چیرمین میرعبداللہ لانگو، ڈی ایچ اوقلات ڈاکٹرنسیم لانگو، چیف آفیسرقلات ابراہیم لانگو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرعزیزاللہ رند،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ قلات محمداکبرخراسانی، چیرمین میونسپل کمیٹی خالق آباد میرممتازلانگو،تحصیلدارخالق آباد عبدالرازق ،حاجی خورشیدلانگو،خلیل البلوشی، تحصیلدارشوکت لہڑی، ممتازقبائلی رہنماء ماماخان محمدنیچاری،میرتاج محمدرند،حاجی قادرداد لانگو، پی آر اومحمدرمضان لا نگو، حاجی بہادرخان کلوئی رند،میرمنظورلانگو، ترجمان بی اے پی خالق آبادعنایت اللہ بابر، چیرمین ذوالفقارعلی نیچاری، امجدسلامی، عبدالمجید نیچاری، محمدعلی لانگواوردیگر موجود تھے انہوں نے کہاکہ مسلسل یہ تیسری شوٹنگ مقابلہ ہے جس میں بلوچستان بھرسے سینکڑوں نشانہ بازحصہ لے رہے ہیں اس سے ایک طرف امن کی فضاء پیداہوگی اوردوسری طرف کھلاڑیوں کواپنے قابلیت دکھانے کاموقع ملے گاان کھیلوں سے محبت وبھائی چارہ بھی بڑھے گاہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ سال جشن خالق آبادمنعقدہوگا جس میں نشانہ بازی کے دیگرمقابلے جیسے شاٹ گن، ایرگن، پسٹل، ٹوٹو ، تیراندازی، ودیگرمقابلے ہونگے امید ہے کہ ہمارے صوبے کے کھلاڑی قومی وبین الاقوامی سطح پر بھی کھیل کرصوبے کانام روشن کریں گے ایسے اقدامات سے عوام گھٹن کے ماحول سے نکل کر امن وامان کے فضاء میں لطف اندوزہورہے ہیں بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالصمداچکزئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ ایک ریکارڈ توڑ پروگرام ہے پورے بلوچستان سے شوٹنگ کلب حصہ لے رہے ہیں اوراتنی تعدادمیں کسی دوسرے مقابلے میں اتنے تعدادمیں کھلاڑی حصہ نہیں لیے ہیں امید ہے کہ میرخالدخان لانگو اورمیرضیاء للہ لانگو کی تقلید کرتے ہوئے تمام ضلعوں کے ایم پی اے اوروزراء ضلعی سطح پرایسے مقابلے منعقدکراکے اس روایتی کھیل کوفروغ دینگے کیونکہ یہ ہمارے ثقافت کاحصہ ہے کھیلوں میں شامل ہوکر ہمارے نوجوان سماجی برائیوں سے بچ کرایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکیں گے ۔