حلقے کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ، نصراللہ زیرے

  • September 29, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 95 Views

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے حلقہ پی بی31کے علاقے تختانی بائی پاس میں گلشن بڑیچ ٹاؤن ، ملاخیل آباد اور فخر افغان یونٹ کے زیر اہتمام مختلف عوامی اجتماعات جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ 31کے عوام نے پشتونخوامیپ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا قیمتی ووٹ پارٹی کے حق میں استعمال کیا اور پارٹی ماضی کی طرح اپنے عوام کی بھرپور خدمت کریگی ۔ اجتماعات سے کونسلر نعیم اچکزئی، عبدالباری اچکزئی ، ولی محمد توخئی، محمد ابراہیم ملاخیل ، یار محمد ملاخیل ، حاجی عبدالباقی خلجی ، حاجی محمد علی بڑیچ اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حلقہ 31کے عوام نے تمام تر مشکلات اور دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور پارٹی کے انتخابی نشان درخت پر مہر ثبت کر کے وطن دوستی اور قوم دوستی کا بھرپور ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ 31ایک پسماندہ علاقہ ہے ماضی میں اس حلقے میں بہت سارے محلوں گلیوں میں ترقیاتی کام مکمل ہوئے مختلف علاقوں میں سکول بیسک ہیلتھ یونٹ ، واٹر سپلائی سکیمات ، روڈ ، نالیاں ، بجلی کی سکیمات مکمل ہوئی اور آئندہ بھی علاقے میں ترقیاتی کام کیاجائیگا ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے حلقہ 31میں خصوصی پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی سیاست بلا امتیاز رنگ ونسل فرقہ ومذہب تمام عوام کیلئے ہے اور اس راہ میں پارٹی رہنماؤں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اور دیگر نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے طویل جدوجہد اور قربانیاں دی ہیں۔ اور ہمارے انہی رہنماؤں کی قربانیوں کی بدولت اس ملک کا قیام ممکن ہوا مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ آج بھی پشتون عوام اس ملک میں تیسرے درجے کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پشتونخوا وطن مختلف انتظامی یونٹ میں منقسم ہے پشتوزبان ملکی سطح پر نہ تو تعلیم اور نہ ہی سرکاری زبان قرار پائی ہے پشتون قومی وسائل پر غیروں کا قبضہ ہے اور پشتون عوام لاکھوں کی تعداد میں دیار غیر میں سخت محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے لاکھوں کی تعداد میں شناختی کارڈ کو غیر قانونی طریقے سے بلاک کےئے گئے ہیں اس ملک میں پشتونوں کیلئے نادرا قوانین بالکل غیر قانونی ہیں بکہ اس کے برعکس دیگر اقوام اور صوبوں میں شناختی کارڈ بنانا سب سے آسان کام ہے اور پشتون عوام کیلئے شناختی کارڈ بنانا شجرہ ممنوعہ قرار پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا کی جانب سے کوئٹہ اور بالخصوص ماضی کے حلقہ پی بی5میں مختلف واٹر سپلائی سکیمات تنصیب کی گءئی ہیں مگر تاحال ان سپلائی سکیمات کو قانونی طور پر اپنے ذمے نہیں لےئے جس کی وجہ سے کیسکو روزانہ کی بنیاد پر ان واٹر سپلائی سکیمات کی بجلی معطل کررہی ہیں ۔ لہٰذا محکمہ واسا فی الفوران سکیمات کے بجلی کی بل کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔