آئے روز ہڑتالوں سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ، عبداؒ لحق ہاشمی

  • September 29, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ (پ ر )امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ وکلاء اورانتظامیہ کی تنظیموں کی ہڑتالوں سے عوام کے مسائل ومشکلات میں اضافہ ہورہاہے پڑھے لکھے طبقے کو اس قسم کی ہڑتالوں سے اجتناب کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے ،سستا بروقت انصاف کی فراہمی اور عوام کو بلاوجہ کی تکالیف سے نجات کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے صوبے کے دوردرازعلاقوں کے سائیلین مسائل کے حل کیلئے وقت ورقم خرچ کرکے کوئٹہ آتے ہیں یہاں آکر انتظامیہ اوروکلاء کی ہڑتال ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ غریب عوام اذیت وکرب میں مبتلا ہوتے ہیں انتظامیہ اور وکلاء مسائل کو افہام وتفہیم گفت وشنید اور مذاکرات سے حل کریں تاکہ عوام کانقصان نہ ہو۔پڑھالکھا طبقہ اگربات چیت اور مذاکرات کے بجائے ہڑتال اور طاقت سے مسائل کو حل کرناچاہئے تو یہ دانشمندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء اورانتظامیہ کے افرادپڑھے لکھے سمجھدارہوتے ہیں انہیں آئے دن کے ہڑتال زیب نہیں دیتی اس لیے عوام کے مشکلات وپریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئے ہڑتالوں سے گریز کریں وکلاء اور انتظامیہ اپنی صلاحیتوں کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے استعما ل کرے یہاں کے عوام بہت سی مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں وکلاء تنظیمیں اور انتظامیہ وکلرکزتنظیمیں ہڑتالوں سے گریز کریں ایک دوسرے کی عزت نفس ،احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عدل وانصاف کے مطابق فیصلے کریں اورفرض شناسی کا مظاہرہ کریں ہڑتال مسئلے کا حل نہیں ۔ہڑتالوں سے غریب پریشان حال کی پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ ہورہا ہے اس سے نہ وکلاء اور نہ ہی انتظامیہ کو نقصان ہورہا ہے غریب عوام کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلانے کیلئے کام کریں کرپشن ولوٹ ماراور رشوت سے نجات دلانے کیلئے وکلاء اور اتنظامیہ کام کریں تاکہ غریب عوام کا اعتماد ان پر بحال اور مسائل وپریشانیوں سے نجات ملے ۔غریب مظلوم عوام عدالتوں کا سالوں سے چکر لگارہے ہوتے ہیں مگر انہیں بروقت وسستا انصاف نہیں ملتا اس ظالمانہ سسٹم سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے بدقسمتی سے اگر وکلاء اور انتظامیہ عوام کے مسائل پریشانیوں اور کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے تو عوام کی تائید وحمایت حاصل ہوتی مگر عوام کے مسائل ،مہنگاوغافلانہ اور سست عدالتی سسٹم نے بھی عوام کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے مجموعی طور پر نظام میں بہت سے خرابیاں ہیں ان کے حل کیلئے سب کو ملکر کام کرناچاہیے تاکہ عوام کے مشکلات اور پریشانیوں میں کمی آسکے ۔