یکم اکتوبر کوایچ ڈی پی کے تحت جلسہ عام منعقد ہوگا

  • September 29, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 37 Views

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک کے مرکزی بیان میں یکم اکتوبر کے مرکزی تقریب میں پارٹی کے مرکزی ، ضلعی ،حلقہ اور بنیادی کونسلوں کے عہدیداران، اراکین پارٹی، کارکنوں، ہمدردوں ، قوم کے تمام مرد و خواتین سے بھر پور تعداد میں شرکت کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ قوم کے مرد و خواتین عالمی یوم یک جہتی کی مناسبت سے ہر سال جس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرکے اپنی سیاسی و سماجی بیداری کا ثبوت دیتے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہزارہ قوم قومی، سیاسی ، سماجی ، ، اقتصادی شعور پیدا ہو چکا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سال پارٹی کے زیر اہتمام سمواریکم کتوبر کے دن گورنمنٹ جنرل محمد موسی خان ڈگری کالج میں جلسہ عام منعقد ہوگاجس سے ہزارہ قوم کے دانشوروں، سیاسی و سماجی رہنماوں ، طلبا اور خواتین خطاب کرکے ہزارہ قوم کو اس دن کی اہمیت اور مستقبل کے حوالے سے نوجوانوں ، طلباء اور خواتین کے کردار کے حوالے سے اظہار خیال کرینگے۔ یاد رہے کہ ہزارہ قوم کی بدترین نسل کشی و قتل عام کے خلاف ایچ ڈی پی نے 2012 ء کو یکم اکتوبر کے دن پوری دنیا میں آباد ہزارہ قوم سے احتجاج و مظاہروں کی اپیل کی تھی جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے 37 کے قریب شہروں ، اقوام متحدہ کے دفتر ، یورپی یونین او ر مختلف ممالک کے پارلمینٹ کے باہر ہزارہ قوم کے انجمنوں ، تنظیموں اور مختلف اداروں نے سخت احتجاجی مظاہرے کیے اس اتحاد و یک جہتی کے بعد ایچ ڈی پی نے ہر سال 1 اکتوبر کے دن عالمی طور پر یوم یک جہتی ہزارہ قوم منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ یکم اکتوبر صرف ایک شہر ، ایک ملک اور ایک سیاسی جماعت کی میراث نہیں اب یہ ہزارہ قوم جو دنیا کے ہر ملک و شہر میں آباد ہیں انکی ملکیت بن چُکی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سماجی نا انصافی ،تعصب و تنگ نظری آج بھی موجود ہے جس کے زریعے با اختیار اور صاحب اقتدار حلقے ہزارہ قوم اور دیگر مظلوم عوام لسانی، نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انکا استحصال کر رہی ہے، اس ظلم اور استحصال کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے کوئٹہ کے شہریوں ، صوبے کے تمام اقوام و قبائل کو آواز بلند کرکے جبر کے نظام ، میرٹ کی پامالی کے خلاف اور قابلیت و اہلیت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایچ ڈی پی کے مرکزی یوم یک جہتی کے تقریب میں شرکت کرکے شعوری طور پر اپنی سیاسی و سماجی وابستگی کے اظہار کے طور پر شرکت کرکے دے سکتے ہیں۔