کوئٹہ میں دفعہ 144نافذجلسے جلوسوں پر پابندی عائد

  • September 29, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 76 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں ددفعہ 144نافذ کر تے ہوئے جلسے ،دھرنے ،جلوسوں پر پابندی عائد کردی ، ہفتہ کے روز سیکرٹری داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع کوئٹہ میں وکلاء ،ایپکااور ریونیو ملازمین کی جانب سے ہڑتالوں کے بعد ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہونے کا خطر ہ لاحق ہے اس سلسلے میں شرپسند عناصر ،کالعدم تنظیموں اور سماج دشمن عناصر میں انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں لہذا ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کی ریلیوں ،دھرنے، جلسے جلوس اور چار یا چار سے زائد افراد کے اجتما ع پر آئند سات روز کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔